بلوچستان، آپریشن شعبان کے دوران مزید 8 خوارج جہنم واصل

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن شعبان بھرپور انداز میں جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جن کا مقصد علاقے میں دہشت گرد عناصر کا خاتمہ اور امن و امان کی بحالی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کے دوران مجموعی طور پر 114 مبینہ دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں آپریشن شعبان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا، جبکہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

 

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ”آپریشن شعبان“ کے تحت تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیاگیا، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 76 ہوگئی ہے جبکہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 114 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

دوسری جانب اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن شعبان پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 8 مزید خوارجیوں کی ہلاکت پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وطنِ عزیز سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا امن تباہ کرنے والے عبرت کا نشان بن رہے ہیں، پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بلوچستان کی دھرتی پر خون بہانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.