وہ پیر کو کوئٹہ میں بلوچستان کے عظیم سیا سی رہنما اور شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی آٹھویں برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ تعزیتی ریفرنس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ، میر ضیاء اللہ لانگو، میر عاصم کرد گیلو، میر سلیم خان کھوسہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، رئیسانی قبائل کے عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں شہید میر سراج خان رئیسانی کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر ان کی جان سے بلوچستان کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے تو وہ اپنی جان دینے کے لیے بھی تیار ہیں، کیونکہ ان کے لیے عہدہ نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام کی خدمت سب سے اہم ہے۔
کرسی آنی جانی چیز ہے، اصل مقصد عوام کی خدمت اور صوبے میں امن و ترقی کا قیام ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے حکومت ہر ممکن اقدام کرنے کو تیار ہے اور ریاست عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد کے ذریعے بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا، دہشت گرد صرف ترقی، خوشحالی اور عوام کے روشن مستقبل میں رکاوٹ بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیحات تعلیم، صحت، روزگار اور بلوچستان کی پائیدار ترقی ہیں، جبکہ شرپسند عناصر نوجوانوں کو گمراہ کرکے انہیں ایک لاحاصل جنگ میں دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے بھارتی سرپرستوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کتنے ہی سراج رئیسانی شہید کر دیے جائیں، اس دھرتی کے ہر گھر سے ایک اور سراج رئیسانی اٹھے گا اور وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کا مشن جاری رہے گا اور ان کی قربانی قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں پر سیاست باعث افسوس ہے۔ حکومت شہداء کے وارثوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ببری، ہنہ اڑک، زیارت سمیت دہشت گردی کے تمام متاثرین کے پاس جا کر اظہارِ یکجہتی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے اور صوبائی حکومت اپنی تمام آئینی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ماشکیل میں بے گناہ مزدوروں کو شہید کیا گیا