سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری ہیں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید تین دہشت گردوں کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 126 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ ذرائع نے واضح کیا کہ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔