حکمرانوں نے قومی خزانے کو اپنی ذاتی جاگیر بنا رکھا ہے، مولانا ہدایت الرحمن

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ 20ستمبر اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے بلوچستان سے قافلے آج جمعہ اور کل ہفتہ روانہ ہوں گیتمام اضلاع و برادر تنظیموں کو اہداف اور ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ لانگ مارچ میں پٹرولیم مصنوعات پر بھتہ خوری، بدعنوانی اور بلوچستان میں بدامنی، لاقانونیت کے خلاف اورامن وحقوق کیلئے آوازبلندکی جائیگی۔جماعت اسلامی پورے ملک میں40دنوں سے40بڑے اضلاع میں ہزاروں لوگوں کے بڑے بڑیدھرنے واحتجاج پرہے۔

امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ 20ستمبر اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے بلوچستان سے قافلے آج جمعہ اور کل ہفتہ روانہ ہوں گے۔ تمام اضلاع اور برادر تنظیموں کے ذمہ داران کو اہداف اور ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔امرائے اضلاع اور برادر تنظیموں کے ذمہ داران مرکزی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے صوبے سے دیے گئے اہداف مکمل کریں اور ہدایات کے مطابق اپنے قافلوں کے ہمراہ اسلام آباد کے لیے سفر شروع کریں۔ملک میں عوام کی آوازوحقیقی عوامی اپوزیشن صرف جماعت اسلامی ہے

جو40دنوں سے عوامی حقوق کیلئے اوربھتہ خوری ولوٹ مارکے خلاف دھرنے و احتجاج پرہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امرائے اضلاع، برادرتنظیموں کے ذمہ داران، ارکان وکارکنان کو 20ستمبر اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے اہداف اور سفری ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی گزشتہ 40دنوں سے پورے ملک میں دھرنوں اور پرامن جمہوری مزاحمت کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر اور قومی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ 20ستمبر کا اسلام آباد لانگ مارچ اسی پرامن جمہوری جدوجہد کا اہم مرحلہ ہے۔

ظلم وجبر، بھتہ خوری، بدعنوانی،بدامنی اور عوامی حقوق کی پامالی کے خلاف اٹھنے والا عوامی سیلاب اور جمہوری مزاحمت کا قافلہ اپنا راستہ خود بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد لانگ مارچ میں بلوچستان سے کثیر تعداد میں عوام، ارکان وکارکنان شریک ہوں گے۔ بلوچستان کے سلگتے ہوئے قومی مسائل، عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں ، حقوق سے محرومی، بارڈرز اور سڑکوں کی بندش، روزگار کے مسائل، بدامنی اور معاشی مشکلات کو قومی سطح پر اجاگر کرکے ان کے حل کی راہ ہموار کی جائے گی۔ لانگ مارچ کے پہلے دن ہی بلوچستان کی بھرپور نمائندگی نظر آئے گی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.