ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پانے والوں کو اب پنشن اور تنخواہ دونوں ملیں گی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔وفاقی حکومت نے بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پنشن سے متعلق 2 نوٹی فکیشن واپس لے لیے گئے، جن میں سے ایک بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر پابندی کا نوٹی فکیشن واپس لیا گیا اور دوسرا حکومت دوبارہ ملازمت پر مشروط طور پر پینشن وصولی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے چکی ہے، اس ضمن میں وفاقی وزارت خزانہ نے 22 اپریل 2025 کو جاری نوٹی فکیشن واپس لیا، اس کے علاوہ 19 جون 2025 کو جاری کیا جانے والا نوٹی فکیشن بھی واپس لے لیا گیا، دونوں نوٹیفکیشنز واپس لینے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ دوبارہ ملازمت پر پنشن یا تنخواہ میں سے ایک لینے کا جو نوٹی فکیشن 22 اپریل کو جاری کیا گیا تھا، اس میں دوبارہ سرکاری ملازمت پر بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر پابندی لگائی گئی تھی، یہ پابندی وفاق کے پینشنرز پر 60 سال کی عمر کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت سے متعلق تھی، اسی طرح حکومت نے 19 جون کے دوسرے نوٹی فکیشن میں دوبارہ ملازمت پر پنشن وصولی کی مشروط اجازت دی تھی، یہ اجازت تنخواہ کو گراس پینشن کی رقم کے برابر کم کرنے تک مشروط کی گئی تھی تاہم اب اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ نے نیا آفس میمورنڈم وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوادیا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.