متحد ہو کر ہی چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے، محمد اورنگزیب

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار عطیات دینے والے ممالک میں سر فہرست ہے،کراچی پاکستان میں عطیات دینے والوں میں سب سے اوپر ہے،جو لوگ عطیات چھپا رہے ہیں وہ بھی سامنے آئیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں چیلنجز آتے رہتے ہیں متحد ہو کر ہی چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے، ملکی ترقی کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

پاکستان میں مخیر حضرات کی کمی نہیں ہے، 300سے زائد رجسٹرڈ کمپنیاں فلاحی اقدامات کیلئے فنڈنگ کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نجی شعبے کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، نجی شعبے کی جانب سے فلاحی کاموں کیلئے فنڈز کی دستیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار عطیات دینے والے ممالک میں سر فہرست ہے جب کہ کراچی پاکستان میں عطیات دینے والوں میں سب سے اوپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عطیات کو چھپا رہے ہیں وہ بھی سامنے آئیں، عطیات کو ظاہر کرنا دین و دنیا کیلئے بہتر ہے، عطیات ادا کرنے والی کمپنیاں اور کاروباری شخصیات مشعل راہ ہیں اس فریم ورک سے سماجی شعبے میں خاطر خواہ بہتری آئے گی

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.