۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ میرا ن لیگی قیادت سے رابطہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق کوئی بات زیر غور نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ہمارا ڈھائی، ڈھائی سال کا معاہدہ ہے، بلوچستان حکومت میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی اتحادی ہے۔سلیم کھوسہ نے کہا کہ ہم سب کا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر اعتماد ہے۔
سرفراز بگٹی صوبے میں امن اور ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں، بلوچستان میں جلد مثالی امن قائم ہو جائے گا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک نے کہا کہ دوستین ڈومکی کے بیانات کو سنجیدہ نہ لیا جائے، بلوچستان حکومت میں ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کا اعتماد حاصل ہے، مرکزی قیادت کے فیصلے کے بغیر بلوچستان میں تبدیلی نہیں آسکتی۔علی مدد جتک نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف بیانات دینے والے لوگ خود کو میڈیا میں زندہ رکھنا چاہتے ہیں