عمران خان کو میرٹ اور انصاف کے مطابق رہا کیا جانا چاہیے، اسد قیصر

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یومِ سیاہ منائیں اور بنیادی حقوق کی معطلی کے خلاف آواز بلند کریں۔انہوں نے موجودہ پارلیمان کی ناکامی اور ووٹ کے حقوق کی پامالی پر تشویش ظاہر کی۔اسد قیصر نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم عوام کے مفاد کے خلاف ہیں اور فارم 47 کی حکومت آئینی روح کے منافی اقدامات کر رہی ہے۔

عوام سے اپیل کی کہ وہ کالے جھنڈے اٹھا کر احتجاج ریکارڈ کریں اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے متحد ہوں۔ اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان اور تمام بے گناہ قیدیوں کو میرٹ اور انصاف کے مطابق رہا کیا جانا چاہیے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.