دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا گیا ہے، جبکہ خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث عناصر کی گرفتاری بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی اور ریاست دشمن عناصر کے لیے بلوچستان کی سرزمین کو کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا
حکومت بلوچستان سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔