اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئٹہ،تھانہ سول لائن پولیس نے امداد چوک کے علاقے میں کارروائی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو مبینہ ملزمان کو ہلاک کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران مبینہ ملزمان سے مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ ہلاک ہونے والے مبینہ ملزمان کی شناخت اور ان کے ممکنہ جرائم کے ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور مکمل حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے