اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بلوچستان کی سیاسی صورتحال میں ہلچل، وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق مشاورت تیزڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی وزیراعظم سے طویل ملاقات، اہم شرائط پر غور جاری بلوچستان کی بدلتی سیاسی صورتحال، وزیراعلیٰ کی کرسی سے متعلق قیاس آرائیاں
اسلام آباد میں سیاسی رابطے تیز، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی حکومت سے اہم مشاورت
بلوچستان کی سیاسی صورتحال میں مسلسل تبدیلیاں سامنے آ رہی ہیں اور صوبے کے حالات کے تناظر میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ گزشتہ کئی روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں، جہاں گزشتہ رات بھی ان کی وزیراعظم سے طویل ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، آئندہ حکمتِ عملی اور ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے حکومت کے سامنے چند اہم اور سخت شرائط بھی رکھیں، جن پر حکومتی سطح پر غور و خوض جاری ہے۔
تاہم، ان ملاقاتوں یا شرائط کے حوالے سے حکومت یا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ لہٰذا ان اطلاعات کی سرکاری سطح پر تصدیق ہونا باقی ہے۔