دہشتگرد بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے میں کامیاب نہیں ہونگے، میر سرفراز بگٹی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ کے علاقے کنک وادی میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنک وادی میں 9دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کو بروقت اور مثر انداز میں ناکام بنایا۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور 3موٹرسائیکلوں کی برآمدگی بھی اہم کامیابی ہے۔میر سرفراز بگٹی نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

حکومت بلوچستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشتگرد عناصر بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔ بلوچستان کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے ریاستی ادارے پوری قوت سے سرگرم عمل ہیں۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.