کیچ کلچرل فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر، یکم تا 3 اکتوبر تربت میں انعقاد

تربت، 27 ستمبر: ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یکم تا 3 اکتوبر کو کیچ کلچرل فیسٹیول منعقد ہوگا جس کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔
فیسٹیول کمیٹی نے شہر بھر میں پمفلٹ تقسیم کیے، بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے اور کیچ کلچرل سینٹر کو خصوصی طور پر سجایا۔ اس ایونٹ میں تربت یونیورسٹی، بلوچستان اکیڈمی، محکمہ اطلاعات، سول سوسائٹی اور دیگر تنظیمیں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ یہ فیسٹیول بلوچ تاریخ، ادب، فنون اور روایات کو نئی نسل تک منتقل کرنے کا سنگ میل ہے۔ فیسٹیول میں موسیقی، بلوچی دستکاری و ملبوسات کی نمائش، ادبی محفلیں، لوک رقص اور تفریحی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.