ڈاکٹر ربابہ بلیدی کی بی اے پی کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

کوئٹہ، 27 ستمبر: صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب مرکزی و صوبائی عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے وفاقی وزیر نوابزادہ خالد حسین مگسی کو مرکزی صدر، سینیٹر منظور کاکڑ کو مرکزی سیکریٹری جنرل، سردار صالح محمد بھوتانی کو صوبائی صدر اور حاجی مٹھا خان کاکڑ کو صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ نئی قیادت صوبے اور ملک میں جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے اور عوامی خدمت کے تسلسل کو مزید آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی شمولیت بی اے پی کی پالیسی کا اہم حصہ ہے اور یہ خواتین کے مسائل کے حل میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.