اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔بلوچستان میں جاری آپریشن “العزم”کے تحت بلوچستان میں تیز سے جاری ہیں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں میں ضلع خضدار کی تحصیل انجیرا اور ضلع سوراب میں فتن الہندوستان (بی ایل اے)سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 10دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، مواصلاتی آلات اور سیٹلائٹ ٹیلی فون بھی برآمد کر لیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو خضدار کے ایک علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت سے متعلق خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس پر فوری طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO)کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد اپنی محفوظ پناہ گاہ کی جانب بڑھ رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے پیشگی منصوبہ بندی کے تحت راستے میں ہی ان کا مثر محاصرہ کر لیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔
فورسز نے دہشت گردوں کے فرار اور اپنی پناہ گاہ تک پہنچنے کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا کارروائی کے بعد دہشت گردوں کے زیر استعمال متعدد ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی جہاں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود، دستی بم، خودکار ہتھیار، دھماکہ خیز مواد، مواصلاتی آلات اور سیٹلائٹ ٹیلی فون برآمد کیے گئے دوسری جانب یو این اے کے مطابق ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ میں بھی سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے فتن الہندوستان (بی ایل اے)کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا