ہمارے پاس کسی بھی ملک سے کہیں زیادہ اسلحہ و گولہ بارودہے، صدر ٹرمپ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگی اسلحے کی کمی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ اسلحہ موجود ہے۔امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کے کسی بھی ملک سے کہیں زیادہ اسلحہ موجود ہے، بلکہ ہماری ضرورت سے بھی کہیں زیادہ اسلحہ ہے۔ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس او جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے وائٹ ہاؤس کو ایران کے ساتھ جاری تنازع کے دوران امریکی فضائی دفاعی نظام میں استعمال ہونے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر میں کمی سے متعلق بریفنگ دی تھی۔

مذکورہ بریفنگ کے بعد امریکی صدر نے ایران کے خلاف تقریباً 2 ہفتوں سے جاری فوجی کارروائیاں روک دی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی آئل ٹینکر کی ضبطی اور خارگ آئل ٹرمینل پر حملے سمیت مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ متعدد تصاویر شیئر کر دیں۔امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مختلف اے آئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں سے 4 تصاویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ اب یہ ہمارا آئل ٹینکر ہے، جبکہ تصاویر میں ٹرمپ ایک بظاہر ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی پرچم لہراتے کھڑے نظر آتے ہیں۔ ایک تصویر میں امریکی فوجیوں کو بھی دکھایا گیا ہے

جبکہ دوسری میں فوجیوں کے ساتھ ایسے کردار بھی شامل ہیں جو بظاہر ایرانی مذہبی رہنماؤں کی عکاسی کرتے ہیں، جو جہاز سے چھلانگ لگا دیتے ہیں۔بعد ازاں صدر ٹرمپ نے ایک اور تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ نو مور انجنز کا کیپشن درج تھا، اس اے آئی تصویر میں ایک ایرانی جہاز کو دھماکے سے تباہ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔بعض تصاویر میں امریکی صدر نے خود کو اور امریکا کو دنیا کا محافظ قرار دیا ہے جو دنیا کو ایران سے بچانے میں مصروف ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.