مضبوط میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں، عطاء تارڑ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے دو ماہ کے اندر جدید ڈیجیٹل لیب کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے صحافیوں کی فلاح، ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ، ہاؤسنگ، ہیلتھ کارڈ، روزگار کے تحفظ اور میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ نیشنل پریس کلب کی جانب سے انہیں اعزازی رکنیت بھی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پریس کلب کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کیا اور ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ویب سائٹ سے نیشنل پریس کلب کے انتظامی امور، ریکارڈ مینجمنٹ اور شفافیت میں نمایاں بہتری آئے گی اور اس سے ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ نیشنل پریس کلب میں آئندہ دو ماہ کے اندر جدید ڈیجیٹل لیب قائم کی جائے گی تاکہ صحافیوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل میڈیا، جدید صحافتی مہارتوں اور نئی ٹیکنالوجی سے متعلق عملی تربیت فراہم کی جا سکے۔

حکومت صحافیوں کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل اسکلز سے آراستہ کرنے کے لیے جامع تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک عمل کی بھی کوشش کر رہی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت میڈیا ہاؤسز کے ملازمین کے روزگار کے تحفظ، واجبات اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، صحافیوں کے ہاؤسنگ مسائل، ہیلتھ کارڈ کی بحالی، خصوصی گرانٹس اور دیگر فلاحی منصوبوں پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر کسی میڈیا ادارے میں ملازمین کو فارغ کرنے کی نوبت آئے تو متاثرہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جانی چاہیے اور میڈیا مالکان، تنظیمیں اور متعلقہ ادارے مل کر جاب سکیورٹی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.