۔۔۔۔ خوبصورت پاکستان ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کے مطابق شوبز میں کامیابی صرف صلاحیتوں کے بل بوتے پر ہی ملتی ہیں۔ آمنہ الیاس نے کہا کہ اگرچہ شوبز انڈسٹری میں ابھی بھی گوری رنگت کو ترجیح دی جاتی ہے تاہم اب آہستہ آہستہ ہیروئن کے لیے گوری رنگت کی شرط کم ہورہی ہے۔
آمنہ الیاس نے اعتراف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں کسی حد تک اقربا پروری موجود ہے۔ ان کے مطابق سفارش کی بنیاد پر کام تو مل سکتا ہے مگر میرے خیال میں سفارشی کی فنکارانہ زندگی بہت مختصر ہوتی ہے شوبز میں کامیابی صرف صلاحیتوں کے بل بوتے پر ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔