فلسطین کی آزادی پاکستان کھڑارہے گا،دفتر خارجہ

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔پاکستان نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن پر ان کی غیر متزلزل سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی مظالم نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا، یہ بربریت برداشت نہیں کی جاسکتی،جنگی جرائم اور نسل کشی پر جواب دہی ناگزیر ہے۔دفتر خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام نسلوں سے جارحیت، محرومی اور بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ اسرائیلی مظالم نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے، یہ بربریت برداشت نہیں کی جاسکتی، اسرائیل کے جنگی جرائم اور نسل کشی جیسے اقدامات پر جواب دہی ناگزیر ہے۔

دو ریاستی حل اور غزہ امن منصوبہ پائیدار امن کا حقیقی موقع فراہم کرتے ہیں، فوری اور مستقل جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غزہ کی فوری بحالی اور تعمیر نو کے لیے غیر مشروط انسانی رسائی یقینی بنائی جائے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیاں دو ریاستی حل کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزاد، خودمختار ریاستِ فلسطین کے قیام کی حمایت دہراتا ہے۔دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان القدس الشریف کو فلسطین کا دائمی دارالحکومت تسلیم کرتا ہے، فلسطینی عوام کی جدوجہدِ آزادی میں پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.