اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ نواز شریف کا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ پارٹی قیادت اور میاں نواز شریف کا تھا۔
پارٹی قیادت کے لیے مشکل فیصلہ تھا لیکن فیصلہ افتخار گیلانی کے حق میں ہوا، اس فیصلے سے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شاہ غلام قادر پارٹی کے صدر ہیں، وہ ہر قیمت پر ساتھ رہیں گے، انہیں اور راجا فاروق حیدر کو ٹیم میں شامل کریں گے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی آزادکشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں
30 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان نے 14ووٹ حاصل کیے۔افتخار گیلانی پہلی بار 2011ء میں منتخب ہوکر آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پہنچے تھے، افتخار گیلانی آزادکشمیر کے وزیرتعلیم بھی رہ چکے ہیں، اس بار وہ ٹیکنو کریٹ سیٹ سے اسمبلی میں پہنچے ہیں۔