ایران پر پابندیاں، وزارت خارجہ نے بلاجواز اور غیر قانونی قرار دیدیا

 

۔۔۔ اقوام متحدہ میں یورپی طاقتوں کی قرارداد کے بعد ایران کے ایٹمی پروگرام پر دوبارہ ہتھیاروں کی پابندی اور دیگر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں،ایران نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے قومی حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرے گا، اور کسی بھی ایسی کارروائی کو جو ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچائے گی، مناسب اور سخت جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں منسوخ شدہ قراردادوں کو دوبارہ فعال کرنا قانونی طور پر بے بنیاد اور ناقابلِ جواز ہے، تمام ممالک کو چاہیے کہ اس غیر قانونی صورتحال کو تسلیم کرنے سے گریز کریں،ان اقدامات کا مناسب اور سخت جواب دیا جائے گا۔

تہران نے اعلان کیا تھا کہ وہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں تعینات اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا رہا ہے، مسعود پزشکیان ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کا نیوکلیئر نان پرو لیفریشن ٹریٹی(این پی ٹی) سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ادھر روس نے بھی ان پابندیوں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔

سرگئی لاوروف روسی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ غیر قانونی ہے اور اسے نافذ نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھی خط لکھا کہ اگر ان پابندیوں کو تسلیم کیا گیا تو یہ ایک بڑی غلطی ہو گی۔فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے پابندیوں کے نفاذ کے بعد اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم ایران اور تمام ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان قراردادوں پر مکمل عمل کریں۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے بھی تصدیق کی کہ یورپی یونین اب فورا تمام پہلے ختم کی گئی اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی ایٹمی پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرے گی۔اسرائیل نے اپنے دیرینہ حریف پر دوبارہ پابندیاں لگنے کو ایک بڑا اقدام قرار دیا، اور کہا کہ تہران اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.