ہمیں ملکی ترقی اور امن کیلئے متحد ہونا ہو گا، عطاء اللہ تارڑ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمیں ملکی ترقی اور امن کے لیے متحد ہونا ہو گا، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کا ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے۔

اقلیتی برادری ہر شعبے میں خدمات سر انجام دے رہی ہے، کرسمس کی تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ میرے حلقے میں کرسمس کی تقریبات کی تیاری زور و شور سے جاری ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.