آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں لاکھوں لوگوں کی شرکت

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے شہ سپر لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہید رہبر آیت اللہ خامنہ ای اور امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف مسلط کردہ جارحیت میں ان کے ساتھ شہید ہونے والے دیگر افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے عصر حاضر کی تاریخ کی سب سے بڑی دہشت گردانہ کارروائی کا ارتکاب کیا ہے۔ جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے کے ذمہ دار قرار دیے جانے والے عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے 4افراد کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ جعفر سبحانی نے شہید ایرانی سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر باقر قالیباف اور دیگر شریک ہوئے۔ایران کے شہید سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ میں 100ملکوں کے وفود سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔جنازہ گاہ اور تہران کی سڑکوں پر سیاہ لباس پہنے، انتقام اور انصاف کے حصول کی علامت سرخ پرچم لہراتے سوگواروں نے شہید رہبر کو الوداع کیا۔پیرکو صبح جنازے کا جلوس تہران سے قم جائے گا، تدفین سے پہلے آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کو عراق کے شہر نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا

آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے رواں برس 28فروری کو مشترکہ حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے سبب 8مارچ کو یعنی تقریبا 1ہفتے ہی میں نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا تھا تاہم شہید سپریم لیڈر کی فوری تدفین نہیں کی گئی تھی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.