دھرنے والے عوام کو رائے دہی سے روکنے میں ناکام ہو گئے ،رانا ثناء اللہ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم کے مشیر قومی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دھرنے کی طاقتیں عوام کو رائے دہی سے روکنے میں ناکام ہو چکی ہیں، اب احتجاج ختم کریں تاکہ باقی نشستوں پر بھی الیکشن کرائے جاسکیں،ریاست کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو اپنے جرائم کا حساب دینا ہوگا، معمولی نوعیت کے واقعات کے علاوہ باغ اور حویلی میں کوئی بڑا پرتشدد واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، پیپلز پارٹی اپنی شکست کو دھاندلی کے الزامات کے ذریعے کور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر امیرمقام نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کی قیادت اور امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا، اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے اور انہیں مایوس نہیں کریں گے،پیپلز پارٹی کی جانب سے بار بار الزامات لگانا ‘‘چور مچائے شور’’ کے مترادف ہے۔ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دھرنے کی طاقتیں اپنے بنیادی مقصد، آزاد کشمیر کے عوام کو حقِ رائے دہی سے روکنے میں ناکام ہو چکی ہیں

دھرنا دینے والے اپنا احتجاج ختم کریں تاکہ باقی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات کے ذریعے عوامی نمائندے اسمبلی کا حصہ بن سکیں، منتخب حکومت آزاد کشمیر کے عوام کے جائز مطالبات اور وسائل کی فراہمی پر ضرور عمل کرے گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہتھیار اٹھانے، عوام کو ورغلانے اور تحریک آزادی جموں و کشمیر کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، ریاست کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو اپنے جرائم کا حساب دینا ہوگا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.