اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ قائد حزبِ اختلاف بلوچستا ن اسمبلی میر جھالاوان میر یونس عزیز زہری، ایم پی اے حاجی میر زابد علی ریکی، ایم پی اے حاجی اصغر علی ترین، نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما ایم پی اے میر رحمت صالح بلوچ، ایم پی اے خیر جان بلوچ اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے دیگر اراکینِ اسمبلی نے کراچی میں پشتون تاجر برادری پر سندھ پولیس کی جانب سے تشدد، تاجروں کو ناخوشگوار حالات میں کاروبار بند کرنے پر مجبور کرنے اور بلاجواز ہراساں کرنے کے عمل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت
سندھ پولیس کی جانب سے محنت کش تاجروں پر تشدد اور ان کے قانونی روزگار کو زبردستی بند کروانا سراسر زیادتی اور قانون کی حکمرانی کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی میر جھالاوان میر یونس عزیز زہری، ایم پی اے حاجی میر زابد علی ریکی صاحب، ایم پی اے و خادم پشین حاجی اصغر ترین صاحب، نشنل پارٹی کے رہنما ایم پی اے رحمت صالح بلوچ صاحب، ایم پی اے خیر جان بلوچ صاحب ودیگر اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز کی کراچی میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے
پشتون تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید مزمت واقع میں ملوث کرداروں کی خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ حکومت سند سے مطالبہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پشتون تاجر برادری، ہوٹل مالکان ودیگر کاروباری حضرات پر پولیس کی تشدد اور انکے کاروبار بند کرنا افسوسناک عمل ہیں