اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔صوبائی وزیر خزانہ، مائنز و منرل ڈویلپمنٹ میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا اور وائس چئرمین بلال خان کاکڑسے ملاقات کی، اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علاؤ الدین مری بھی موجود تھے، ملاقات میں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ، بالخصوص مائنز و منرلز کے شعبے میں موجود وسیع امکانات، سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی اور پائیدار معاشی ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
قدرتی وسائل، معدنی ذخائر اور صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے موجود مواقع کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر خزانہ، مائنز و منرل ڈویلپمنٹ میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان کے معدنی وسائل کو صوبے کی معاشی ترقی کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مائنز اور منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، شفافیت، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے۔
سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بی بی او آئی ٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے قدرتی وسائل کو جدید اور پائیدار طریقوں سے بروئے کار لا کر بلوچستان کو معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کا اہم مرکز بنایا جا سکتا ہے۔ وائس چئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ مائنز و منرلز سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے شفاف، آسان اور سرمایہ کار دوست طریقہ کار ناگزیر ہے