پی ٹی آئی کا مقصد انتشار پھیلانا اور ملک کا امن تباہ کرنا ہے،عطا تارڑ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقصد انتشار پھیلانا اور ملک کا امن وامان تباہ کرنا ہے ۔مال روڈ واقعہ نے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں ۔ مسلح پی ٹی آئی کارکن نے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کی ۔ تشدد کی سیاست پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکی ۔ مال روڈ فائرنگ واقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تشد د کی سیاست پی ٹی آئی وطیرہ بن چکی ۔

 

پی ٹی آئی کے اسلحہ سے لیس پارٹی پرچم لپیٹے ہوے کارکن نے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کی۔ یہ اس سے پہلے بھی احتجاج کو دوران سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر کے انھیں شہید کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کارکن نے سیکورٹی اہلکار پر بلاجواز فائرنگ کی ۔ انہوں نے لانگ مارچ کی بھی کال دی ہے۔ پی ٹی آئی پرامن احتجاج پر یقین نہیں رکھتی۔

ان کے مقاصد اور عزائم پوری قوم دیکھ چکی ہے۔ مسلح ہو کر دن دیہاڑے سیکورٹی اہلکار پر فائرنگ کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ تشدد پی ٹی آئی کا نظریہ ہے، انہوں نے ہمیشہ تشدد کی سیاست کی ہے۔ ان کا کوئی ایک احتجاج بھی پرامن نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا آج کے واقعہ سے بہت سی چیزیں دنیا کے سامنے آئی ہیں۔

 

پی ٹی آئی کے کارکن سے پی ٹی آئی کا جھنڈا اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئیں،۔ ناہوں نے کہا یہ ملک میں انارکی پھیلانا اور امن و امان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ملک کی ترقی پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہو رہی، یہ ہر اہم موقع پر احتجاج کا اعلان کر دیتے ہیں۔ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہر احتجاج کے پیچھے مذموم مقاصد ہیں۔

یہ امن و امان کو تباہ کر کے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں مکہ دفاعی معاہدہ طے پایا ۔ اس معاہدے کے لئے وزیراعظم اور فیلڈ ما رشل نے انتہا ئی اہم کردار ادا کیا ۔ اور ادھر انہوں نے لانگ مارچ کی کال دے ڈالی ۔ جیسے ہی ملک اوپر جانے لگتا ہے

 

،ترقی کے سفرکا آغاز ہوتا ہے ، باہر سے کسی لیڈر نے آنا ہوتا ہے یہ ا نتشار اور انارکی پھیلانے کی کال دے دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔ ان شاء اللہ پاکستان ترقی کرتا رہے گا۔ پاکستانی قیادت ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ ان شاء اللہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کو ہر محاذ پر فتح ہوگی اور دشمنوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.