عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے،دھرنوں کا دائرہ پورے ملک میں پھیلائیں گے،حافظ نعیم الرحمن

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نع الرحمن نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر حکومت کو مزید احتجاج کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوام کو سہولت دینے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو دھرنوں کا دائرہ پورے ملک میں پھیلائیں گے، 12 ربیع الاول کے اگلے ہفتے ملک گیر ہڑتال ہوگی، جس میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن بھی شامل ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وہ آج لاہور میں دھرنا سے خطاب اور آج بروز جمعہ کو کراچی میں دھرنا کے مقام پر جلسہ عام ہوگا۔ اسلام آباد کی جانب پیدل مارچ بھی کرسکتے ہیں۔

نائب امیر میاں محمد اسلم ڈپٹی سیکریٹری سید فراست شاہ ، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کا موثر نظام ہوتا تو نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت ہی پیش نہ آتی، بلدیاتی فنڈز صوبائی حکومتیں کھا جاتی ہیں، جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ نئے صوبے بن بھی سکتے ہیں تاہم اس کے لیے قومی اتفاق رائے اور آئین میں دیے گئے اصولوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں عوام کو مہنگائی سمیت ہر شعبے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ فارم سنتالیس کے حکمران شہریوں کو مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ انہوں پٹرولیم لیوی عوام پر عائد بھتہ ٹیکس ہے،،لیٹر پر تقریباً 80 روپے ایسا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جس کا کوئی جواز نہیں۔

پٹرولیم لیوی کا بنیادی مقصد ملک کی ریفائنریوں کو اپ گریڈ کرنا تھا، لیکن حکومت نے اب تک لیوی کی مد میں عوام سے 8 ہزار ارب روپے سے زائد جمع کیے جبکہ ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن پر 100 ارب روپے بھی خرچ نہیں کیے گئے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ لاہور ، کراچی اور پشاور میں جماعت اسلامی کے دھرنے جاری ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں عوام کی شرکت بڑھ رہی ہے۔ تاجروں، علما، نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت مختلف طبقات دھرنوں میں شریک ہیں۔ یہ احتجاج اب عوام کے مسائل کے حل کا ذریعہ بن چکا ہے اور جماعت اسلامی ان دھرنوں کی حمایت میں ملک بھر میں احتجاجی کیمپ بھی قائم کرے گی۔

قوم سے احتجاجی تحریک کی حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کسی ذاتی یا سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے ریلیف حاصل کرنا چاہتی ہے۔لیوی کا خاتمہ ہماری انا کا مسئلہ نہیں، عوام کا مسئلہ ہے۔آئی پی پیز کے خلاف جماعت اسلامی کے سابق احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جب جماعت اسلامی نے اسلام آباد کی طرف مارچ کیا تو اسے دارالحکومت میں داخل ہونے سے روکا گیا، ہم پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے بعد کارکن راولپنڈی میں بیٹھ گئے اور حکومت کو مذاکرات کرنا پڑے۔ پانچ آئی پی پیز بند کیے گئے اور دیگر کے ساتھ نئے معاہدے کیے گئے، جس سے قومی خزانے کو 3,360 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ بجلی کے شعبے میں اب بھی 73 آئی پی پیز سے بات چیت کی ضرورت ہے۔ اگر ان سے مؤثر مذاکرات کیے جائیں تو اگلے ایک سے ڈیڑھ سال میں بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.