پٹرولیم لیوی ختم کردی جائے ورنہ عوام حکومت گرانے نکل پڑینگے ، حافظ نعیم

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں اور احتجاج میں مزید وسعت آئے گی، لانگ مارچ کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے ، وزیراعظم کی درخواست پر مارچ کو چند روز کے لیے روکا گیا ہے، شہباز شریف کی وطن واپسی پر ملاقات میں عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو قافلے اسلام آباد کی جانب چل پڑیں گے۔ بہتر یہی ہے لیوی ختم کردی جائے بصورت دیگر عوام حکومت گرانے کے لیے نکل پڑیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر میاں محمد اسلم، ڈپٹی سیکرٹری سید فراست شاہ ، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا ، قائمقام امیر پنجاب شمالی اقبال خان اور امیر راولپنڈی عارف شیرازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کے نتیجہ میں عوام میں شعور بیدار ہوا ہے۔ لیوی پر عوامی آگاہی سے قبل جماعت اسلامی نے آئی پی پیز کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت کو ان سے بات کرنے پر مجبور کیا جس سے قومی خزانہ کو ساڑھے چار ہزار ارب کا فائدہ ہوا۔ انہوں نیکہا کہ بدقسمتی سے ملک کی سیاسی پارٹیاں عوامی مسائل پر آواز نہیں اٹھاتیں، جماعت اسلامی کی جدوجہد مافیاز کے خلاف ہے

جب کہ دیگر پارٹیاں مافیاز کی مدد سے سیاست کررہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے لیوی کے خلاف پانچ سو دس مقامات پر سڑکیں بند کرکے جدوجہد کا آغاز کیا، سولہ اگست سے دھرنوں کا آغاز ہوا جو ملک کے بیالیس مقامات پر دیے گئے، اسی دوران حکومت سے مذاکرات کے کئی ادوار ہوئے، حکمرانوں کو قابل عمل تجاویز دیں ، حکومت کے پاس ہماری تجاویز کا کوئی مدلل جواب نہیں ہے، حکومت کو بتایا کہ شرح سود صرف تین فیصد کم کرنے سے خزانہ کو پندرہ سو ارب سے زائد کا فائدہ ہوگا، حکمران اپنی مراعات اور عیاشیاں ختم کریں ، گیارہ ارب کے جہاز میں سفر کرنے کی بجائے تیرہ سو سی گاڑیاں استعمال کریں ، جاگیرداروں پر ٹیکس لگائیں ، آئی پی پیز کو کیپیسٹی چارجز کی ادائیگیاں بند کی جائیں، ایف بی آر میں تیرہ سو ارب کی کرپشن ہورہی ہے اس کا خاتمہ کیا جائے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.