ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام مزید بحرانوں کا باعث بن رہا ہے، پشتونخوامیپ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔پشتونخو املی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ، پشتونخوامیپ کے چیئرمین اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی کال پر ملک کے مختلف ہیڈ کوارٹرز، اضلاع و علاقوں سمیت کوئٹہ، پشین،چمن، قلعہ عبداللہ خان، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، سنجاوی زیارت، سبی،ہرنائی میں زبردست اور ولولہ انگیزاحتجاجی مظاہروں و اجتماعات منعقد کئے۔

احتجاجی ریلیوں میں شرکاء نے عمران خان کی سیاسی سزا ختم کرو، ملکی آئین کو بحال کرو، جمہوریت کو بحال کرو، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی بحال کرو، ملک میں سویلین اتھارٹی بحال کرو، آمریت مردباد، جمہوریت زندہ آباد،عمران خان، علی وزیر، ماہرنگ بلوچ اور سیاسی اسیرو ں کو رہا کرو، تحریک تحفظ آئین پاکستان زندہ آباد کے فلگ شگاف نعریں لگائیں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ ملک اس وقت جن ہمہ جہت بحرانوں کا سامنا ہے اس میں سرفہرست معاشی بحران ہے ساتھ ہی 26ویں، 27ویں آئینی ترمیمات کے ذریعے میڈیا اور عدلیہ کے آزادی کو پامال کیا گیا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.