Browsing Category

تازہ ترین

مذاکرات سے انکار نہیں لیکن پی ٹی آئی اپنے لیڈر کی رہائی چاہتی ہے جس کا فورم عدالت ہے: وزیر قانون

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قانونی اورآئینی طریقہ کار کے ہوتے یہ چاہتے ہیں کہ جلسے جلوس اور شہروں پر چڑھائی کرکے بانی کی رہائی کروائی جائے تو ایسا نہیں ہوسکتا: اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تحریک انصاف کو سنجیدہ مذاکرات کرنے کا مشورہ دے دیا۔   ایک بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے […]

بند کمروں کی پالیسی قبول نہیں اگر ضرورت پڑی تو بغاوت کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کے حوالے سے بندکمروں کے فیصلے کسی صورت منظور نہیں ہیں، اپنی پالیسی منوانے کیلیے اگر ضرورت پڑی تو بغاوت کریں گے، 4 اکتوبر کا مارچ ہر صورت ہوگا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبے میں پنک بسوں کو باضابطہ طور پر شامل کرلیا، […]

گورنر راج یا ایمرجنسی لگائی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے، بیرسٹر گوہر

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ گورنر راج یا ایمرجنسی لگائی گئی تو ہم بھرپور مزاحمت کریں گے، دہشت گردی کو بنیاد بنا کر گورنر راج نہیں لگ سکتا۔   داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر کو مارچ کی کال فی الوقت قائم […]

حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزارتِ توانائی نے یکم جولائی 2027 سے ملک میں یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔   اس مقصد کیلئے حکومت کو موجودہ کراس سبسڈی کا نظام ختم کرکے کم آمدن والے گھرانوں کیلئے ہدفی مالی معاونت کی خاطر تقریباً 162 ارب روپے مختص کرنا […]

آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: فیصل کریم

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو پاکستان کے آئین کو نہیں مانے گا، اس سے کوئی بات نہیں ہوگی، ہمیں پاکستان اور خیبرپختونخوا میں امن لانا ہے۔   پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ […]

امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے شریک چیئرز محترمہ شمیلا این۔ چودھری اور ڈاکٹر کولن ایف۔ جیکسن کی قیادت میں ایک وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز (سی او اے ایس و سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے سے ملاقات […]

لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی: علی امین گنڈاپور

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی۔   جیو نیوز سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے، وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھےگا تو وہ مطالبات تسلیم کرے گی، […]

لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ پی ٹی آئی کا اپنا تھا،تحریک تحفظ آئین پاکستان کو صرف فیصلے سے آگاہ کیا: راجہ ناصر عباس

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصرعباس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ پی ٹی آئی کا اپنا تھا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کو پی ٹی آئی نے صرف اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔   انہوں نے کہا تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مشورہ دیا تھا کہ اپنے […]

پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشتگردوں کی تشکیلیں پاکستان آ رہی ہیں، دہشتگرد ڈالرز کے عوض کارروائیاں کرتے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی قیادت دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہے۔   اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس […]

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے غیرقانونی اقدامات کے باعث گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نفیس آدمی ہیں، باقی کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔   پشاور میں میڈیا سے گفتگو […]