Browsing Category

بلوچستان

کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت مٹن مارکیٹ پارکنگ پلازہ کے منصوبے کے حوالے سے اہم بریفنگ کا انعقاد کیا گیا

کوئٹہ 05اگست ۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت مٹن مارکیٹ پارکنگ پلازہ کے منصوبے کے حوالے سے اہم بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ بریفنگ میں کمشنر کو بتایا گیا کہ مٹن مارکیٹ میں جدید طرز کا انڈر گراونڈ پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں تقریباً 203 گاڑیوں کے لیے […]

یومِ شہداء پولیس پر پروقار تقریب، شہداء کو خراجِ عقیدت پولیس لائن خضدار میں یومِ شہداء پولیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی

خضدار5اگست ۔ یومِ شہداء پولیس پر پروقار تقریب، شہداء کو خراجِ عقیدت پولیس لائن خضدار میں یومِ شہداء پولیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں شہداء کے اہلخانہ کو تحائف اور نقدی رقم دی گئی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ افسران نے یادگارِ شہداءپر […]

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا

کوئٹہ 05اگست۔ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا مقصد بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے غیرقانونی اقدام کے خلاف آواز بلند کرنا اور […]

یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بارکھان آفس سے شاندار ریل نکالی گئی

بارکھان.5اگست ۔ یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بارکھان آفس سے شاندار ریل نکالی گئی، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے کی۔ ریلی میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان، اسکولوں کے طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے “کشمیر […]

یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ حب کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر حب سیف علی مغل کی سربراہی میں ریلی کا انعقادکیاگیا

حب 5اگست ۔ یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ حب کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر حب سیف علی مغل کی سربراہی میں ریلی کا انعقادکیاگیا۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کی حمایت اور بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کےشرکاءنے بھارتی […]

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں یومِ استحصالِ کشمیر نہایت عقیدت، جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

گوادر، 5 اگست۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں یومِ استحصالِ کشمیر نہایت عقیدت، جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، بعد ازاں نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی۔تقریب میں طالبات نے ولولہ انگیز تقاریر […]

سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام سرور بنگلزئی محکمہ ایریگیشن کے سپرنٹنڈنگ انجینیئر غلام سرور بنگلزئی نے گڈو بیراج کا معائنہ کیا

نصیرآباد5اگست ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام سرور بنگلزئی محکمہ ایریگیشن کے سپرنٹنڈنگ انجینیئر غلام سرور بنگلزئی نے گڈو بیراج کا معائنہ کیا جہاں سے پانی کی فراہمی کا مکمل جائزہ لیا اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہی حاصل کی سپرنٹنڈنگ انجینئر نے اس امر پہ اطمینان کا اظہار کیا کہ تاریخ میں پہلی بار […]

کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف قوال ماجد صابری قوال اینڈ ہم نوا کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، ان کی ٹیم اور حکومت بلوچستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

کوئٹہ 05اگست :۔کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف قوال ماجد صابری قوال اینڈ ہم نوا کی جانب سے قلات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد بلوچستان حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی، فوری علاج معالجے، مالی معاونت اور اخلاقی سپورٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، ان […]

ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے سرکٹ ہاوس گنداواہ میں سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا

جھل مگسی 05اگست:۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے سرکٹ ہاوس گنداواہ میں سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار و ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالغفور جمالی، اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی، ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جھل […]

سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی میں کشمیر (یوم استحصال) کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا گیا

کوئٹہ 05اگست:۔سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی میں کشمیر (یوم استحصال) کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کی ریلی میں رجسٹرار ڈاکٹر زینب اکرم ? ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر راحیلہ منظور وفیکلٹی ممبران لیکچرارز اور ایڈمن اسٹاف شامل تھے ریلی یونیورسٹی کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی […]