Browsing Category

تازہ ترین

سندھ کے عوام کی بدقسمتی ہےکہ ایسے لوگ ان پر حکمران ہیں، سہیل آفریدی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ سندھ کے عوام کی بدقسمتی ہےکہ ایسے لوگ ان پر حکمران ہیں، ایک طرف بلاول خوش آمدید کرتے ہیں اور راستے میں کھڈے کھودے جاتے ہیں۔   کراچی میں وکلا کنونشن سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام نے عزت دی ہے […]

پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، آئی ایس پی آر

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔یوم دفاع و شہداء پر افواج پاکستان نے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے غازیوں اور شہدا کے اہلخانہ کے لئے اظہار تکریم و تشکر کیا ہے اور آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ شہدائے پاکستان فرض، عزت اور قربانی کی اعلیٰ ترین اقدار کی علامت ہیں۔افواج پاکستان نے غازیوں اور […]

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن ممکن نہیں، شہباز شریف

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے، جو ہمیں وطن عزیز کے دفاع کیلئے مسلح افواج اور قوم کے بے مثال عزم، اتحاد اور عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔یومِ دفاع و شہدا 6ستمبر 2026 کی مناسبت سے جاری پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف […]

دوخاندانوں کی موروثی سیاست کو عمران خان نے توڑا ہے، سہیل آفریدی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ دو خاندانوں کی سیاست کو عمران خان نے توڑا ہے۔کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ چور ڈاکو جیل میں ڈیل کرتے تھے، پہلی بار انہیں ٹکر کا لیڈر ملا، وہ سمجھتے تھے پی ٹی آئی کا لیڈر جیل میں ٹوٹ جائے گا۔وزیراعلیٰ […]

پاکستان ہر چیلنج کا اعتماداور عزم کیساتھ مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ، اسحاق ڈار

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 6ستمبر 1965 کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلح افواج نے 6ستمبر 1965 کو غیر معمولی جرات اور قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن کا دفاع کیا […]

شہداء کا خون قومی زندگی کے تانے بانے میں رچا بسا ہے،بلاول بھٹو

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے غازیوں اور بہادر جوانوں کو سلام پیش کیا ہے۔اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے اہلِ خانہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ […]

خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 21 دہشت گرد ہلاک

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 21 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔   پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 31 اگست/1 ستمبر 2026ء کی درمیانی شب شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے […]

نومئی کیس: 2023 سے روپوش سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو آر اے بازار کے قریب ایک دوست کے گھر سے گرفتار کر کے لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔   پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ […]

مطالبات نہ مانے گئے تو حکومت گراؤ تحریک چلائیں گے: حافظ نعیم الرحمان

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو حکومت گراؤ تحریک چلائیں گے۔   صوبائی دارالحکومت میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں بھی دھرنے بڑھ رہے ہیں، ہم ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں […]

کے پی میں عملاً کوئی حکومت نہیں، ہم سے بھی بھتہ مانگا جاتاہے: مولانا فضل الرحمان

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ پنجاب میں امن وامان ہےلیکن دو صوبوں میں امن وامان تباہ ہے، کے پی میں عملاً کوئی حکومت نہیں، ہم سے بھی بھتہ مانگا جاتاہے، میرے بیٹوں، بھتیجوں پر حملے ہوئےکیونکہ ہم بھتہ نہیں دیتے۔   لاہور میں سینئر صحافیوں […]