Browsing Category

تازہ ترین

یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کشمیری رہنما یسین ملک نے نے سری نگر کی عدالت میں 25 صفحات پر مشتمل حلف نامہ جمع کرا دیا ہے جس میں کہا ہے کہ بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، سزائے موت بھی مل جائے تو قبول ہے۔   حلف نامہ میں یسین ملک نے اپنا مقدمہ مزید لڑنے سے انکار […]

کرغز ستان کیساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ خوش آئند پیش رفت ہے، شہباز شریف

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان اور کرغزستان نے تجارت موسمیاتی تبدیلی، انسداد دہشتگردی اور آئی ٹی سمیت متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے ہیں جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان اورجمہوریہ کرغز کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ خوش آئند پیش رفت ہے، دوطرفہ تجارت کو 2ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں۔ بدھ کو وزیرِاعظم […]

مکہ دفاعی معاہدہ پورے خطے میں امن کی ضمانت ہے، دفتر خارجہ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے بحرانوں کے پرامن حل، تحمل اور کشیدگی میں کمی کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مکہ معاہدے کے تحت تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دینے، اجتماعی دفاع اور مشترکہ سلامتی کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیاہے، تینوں ممالک دفاعی صنعت، مشترکہ […]

اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائینگے،اعظم نذیر

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں جب چاہیں گی، دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بھی بن جائیں گے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کئی مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ آزاد […]

انصاف کی فراہمی کیلئے مناسب انفراسٹرکچر ناگزیر ہے، چیف جسٹس

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتوں کی مؤثر کارکردگی اور انصاف کی تیز تر فراہمی کے لئے مناسب عدالتی انفراسٹرکچر اور بروقت مالی معاونت ناگزیر ہے، عدالتی اصلاحات کے اہداف کو عملی شکل دینے کے لئے عدلیہ اور صوبائی حکومت کے درمیان مسلسل ادارہ جاتی رابطہ ضروری ہے۔ سپریم […]

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، اسحاق ڈار

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کا عمل جاری رہنا ناگزیر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ […]

مکہ معاہدے سے بھارت سمیت دشمنوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، خواجہ آصف

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کے باعث بھارت سمیت عالم اسلام کے دشمنوں کی نیندیں ضرور حرام ہو گئی ہیں تاہم یہ معاہدہ ہر گز کسی ملک کے خلاف اشتعال انگیزی کے لئے نہیں بلکہ خالصتا خطے کے امن و امان کو تقویت دینے کے لئے ہے ۔ میڈیا […]

ستمبر27 کو ہم اسلام آباد فتح کرنے نہیں انصاف لینے آرہے ہیں، بیرسٹر گوہر

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 27ستمبر کو ہم اسلام آباد فتح کرنے نہیں آرہے،ہمیں انصاف کہیں سے نہیں ملا ہم اپنے حقوق مانگنے آرہے ہیں۔27مارچ کو وزیراعلی سہیل آفریدی لیڈ کرے گا۔ہم حقوق کیلئے آرہے ہیں ہم پرامن ہونگے کوئی تشدد نہیں ہوگا۔ہم ریاست یا صوبے کے وسائل […]

ملک کو درپیش بحرانوں کا واحد حل آئین کی بالادستی میں ہے ،مولانا فضل الرحمن

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور آئینی بحرانوں کا واحد حل آئین کی بالادستی، حقیقی جمہوریت، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوامی مسائل کا عملی حل ہے، ریاستی اور حکومتی امور آئینی حدود کے اندر چلائے بغیر ملک میں پائیدار سیاسی استحکام […]

سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں 21 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ 2 افسروں اور ایک کسٹمز اہلکار سمیت 6 جوان شہید ہو گئے۔   آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع چاغی […]