Browsing Category

پاکستان

عمران خان نے مذاکرات کااختیار محموداچکزئی،علامہ ناصر کودیاہے، بیرسٹر گوہر

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہو سکا۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اختیار بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، اگر انہوں نے مجھ […]

سہیل آفریدی مہم چلارہے تھے دھمکیاں بھی دے رہے تھے، رانا ثناء اللہ

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّہ نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں لیکن آئی ایم ایف شرائط کی وجہ سے نہیں دے پا رہے،ہری پور کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر خوشی بھی ہوئی اور حیرانی بھی، وزیراعلیٰ کے پی ہری پور میں مہم چلا […]

نیٹ میٹرنگ نظام میں بہتری کی ضرورت ہے، اویس لغاری

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہاہے کہ گردشی قرضوں کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،نیٹ میٹرنگ کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے،پاور سیکٹر عالمی معیار کے مطابق تکنیکی طور پر مضبوط نہیں،ایندھن کی قیمتوں اور روپے کی قدر میں کمی سے پاور سیکٹر کی کمر ٹوٹ […]

ضمنی الیکشن کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کی7نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے این اے 18ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104فیصل آباد سے دانیال احمد اور این اے 129لاہور سے محمد نعمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر […]

ہماری سب سے بڑی طاقت قومی یکجہتی ہے، فیلڈ مارشل

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ علاقائی صورتِ حال تیزی سے بدل رہی ہے، ملک کی سرحدی سالمیت اور ہر شہری کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی، معلوماتی جنگ سمیت پیچیدہ چیلنجز کے باوجود مسلح افواج قومی سلامتی کیلئے پْرعزم ہیں،معرکہ حق میں پاک […]

شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج منامہ میں بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر عزت مآب حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ بحرین […]

عمران خان اکیلامجرم نہیں اسے لانیو الے بھی قصوروارہیں‘نواز شریف

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت، جھوٹ، گالی گلوچ کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا،(ن) لیگ کے جانے کے بعد بہت تباہی ہوئی، ملک کا ستیاناس کر دیا گیا، پی ٹی آئی کے دور میں صرف تباہی ومہنگائی آئی، بدتمیزی عام […]

باہر بیٹھے پی ٹی آئی کے بھگوڑے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، خواجہ آصف

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بھگوڑے بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے بیان میں عمران خان کی جماعت کے بیرونِ ملک رہنے والے رہنماؤں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بھگوڑے پہلے […]

بنوں سیکیورٹی فورسز آپریشن22خوارج ہلاک

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 فتنہ الخوارج ہلاک ہوگئے جبکہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے سکیورٹی فورسز کوکامیاب کارروئی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔پاک […]

شہباز شریف، آذربائیجان وزیرملاقات دوطرفہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف، کے درمیان آج وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات وفد کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کا وسیع جائزہ لیا گیا۔ دوطرفہ تجارت میں […]