Browsing Category

بلوچستان

پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں،صادق عمرانی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیرِ آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو بھارتی […]

سینئر سٹیزنز کو معاشرے میں نہایت قابلِ احترام مقام حاصل ہے، گورنر بلوچستان

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ایک مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی پہچان یہ ہے کہ وہ اپنے بزرگوں کو بوجھ نہیں بلکہ اپنی سب سے قیمتی اثاثہ اور فکری رہنمائی کا سرچشمہ سمجھے۔ سینئر سٹیزنز کو ہمارے قانون اور قومی اقدار و روایات میں نہایت قابلِ احترام مقام حاصل ہے۔ بزرگ […]

عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سرفراز بگٹی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران بجٹ میں شامل ترقیاتی منصوبوں کی مکمل تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے اپنے مقررہ ترقیاتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے۔ حکومت نے ایک جانب غیر ترقیاتی اخراجات میں 28 ارب روپے کی بچت کی جبکہ دوسری جانب 2,966 ترقیاتی […]

اگر نظام ناکام ہے تو محسن نقوی حکومت سے الگ ہوجائیں،مولانافضل الرحمان

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی وقت سے پہلے بالغ ہوگئے ہیں، انہیں وضاحت کرنی چاہیے انہوں نے کس حیثیت میں بیان دیا ہے، اگر نظام ناکام ہے تو محسن نقوی حکومت سے کہیں کہ مستعفی ہو جائے یا پھر محسن نقوی خود استعفیٰ دے دیں […]

ریاست دہشتگردی کے ایجنڈے کو ہر صورت ناکام بنائیگی، میر سرفراز بگٹی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات کو نہ تو مکمل طور پر مثالی قرار دیا جا سکتا ہے اور نہ ہی وہ تصویر درست ہے جو بعض حلقوں کی جانب سے بیرون از بلوچستان پیش کی جاتی ہے۔ حقیقت ان دونوں انتہاؤں کے درمیان ہے، جبکہ منفی […]

بلوچستان کی معدنیات پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے، اصغر اچکزئی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے کے کشیدہ حالات شاہراہوں کی بندش اور بڑھتی ہوئی بد امنی کی صورتحال میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے 8 اگست کو شہداء کی یاد میں چمن میں جلسہ جبکہ 17 اگست کو کوئٹہ میں زیارت اور اگست […]

اسلام آباد والے بلوچستان کے وسائل کو مال غنیمت سمجھتے ہیں، مولانا ہدایت الرحمن

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و ورکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگ بلوچستان کے وسائل کو مال غنیمت سمجھتے ہیں اور کرپٹ نظام کی وجہ سے بلوچستان کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں آئین کو روندنے والے ہمیں آئین کی دفاع سمجھاتے ہیں سنگین حالات کے باوجود […]

حکومت شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی، میر سرفراز بگٹی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ہرنائی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شہید ملک شینگل کے خاندان سے کیے گئے وعدے کو عملی جامہ پہنا دیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید ملک شینگل کے فرزند جنید […]

نوشکی،سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش بمبار سمیت7دہشتگرد ہلاک

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خودکش بمبار سمیت سات بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔   پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر […]

تربت سے دو روز قبل اغوا کئے گئے 6 مزدوروں کی لاشیں برآمد

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ضلع کیچ کے شہر تربت کے علاقے ناصر آباد سے 6افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات ہیں، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔معاون میڈیا امور برائے وزیر داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق تربت سے ملنے والی 6لاشیں مغوی مزدوروں کی ہیں، شہید 6مزدوروں میں سے 4کاتعلق پنجاب اور 2کا […]