Browsing Category

پاکستان

انڈیا پاکستان جنگ کے دوران ہماری ویکسین بند ہوگئی تھی، مصطفی کمال

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ سینیٹ نیشنل ہیلتھ کمیٹی کو وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر مصطفی کمال نے بتایا ہے کہ اگلے دو سالوں کے دوران پاکستان میں ویکسین کی تیاری کا عمل شروع کردیا جائے گا انہوں نے کہاکہ وفاقی دارلحکومت کے ہسپتالوں میں عوام کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے […]

ریلوے میں بوگیوں کی شدید کمی، ٹرین آپریشن متاثر

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔پاکستان ریلوے کے نظام میں ٹرین آپریشن چلانے کے لیے بوگیوں کی کمی تاحال پوری نہیں ہو سکی، جس کے باعث مسافر اور آپریشنل دونوں سطحوں پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دستاویزی اعداد و شمار کے مطابق 106 مسافر ٹرینوں کے لیے مجموعی طور پر صرف 1058 بوگیاں دستیاب ہیں، جس کے نتیجے […]

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا بغیر وجہ اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے، حکومتی کمیٹی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ جو معاہدہ طے پایا تھا، اس پر تفصیل سے بات کی گئی ہے اور معاہدے کے تحت ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج اس حوالے سے ایک جوائنٹ اجلاس منعقد ہوا تھا […]

افواج کو کمزور کرنا پاکستان کے خلاف سازش کے مترادف ہے‘رانا تنویر حسین

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت کچھ ایسی قوتوں کے آلہ کار ہمارے اپنے لوگ بنے ہوئے ہیں جو بھارت اور اسرائیل کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں اراکین صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول، رانا طاہر […]

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جی ٹی روڈ عوامی رابطہ مہم کے شیڈول میں تبدیلی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنی اسلام آباد سے لاہور عوامی رابطہ مہم کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلی اب 8 جنوری کے بجائے 11 جنوری کو اسلام آباد سے لاہور کے لیے جی ٹی روڈ کے راستے روانہ ہوگی۔ ٹی ٹی اے پی کو جی ٹی روڈ […]

پاکستان کو بیک وقت متعدد اور مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے،فیلڈ مارشل

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، قومی سلامتی کے چیلنجز پر خطاب، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بیک وقت متعدد اور مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں روایتی، غیر روایتی، انٹیلی جنس، سائبر، اطلاعاتی، عسکری اور معاشی محاذ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر […]

پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے تیاربلیک میلنگ کسی صورت قبول نہیں،وزیراعظم

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی جو بات کررہے ہیں اگر وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو حکومت تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو ڈائیلاگ کی آفر کی، اس […]

عمران خان جلا وطنی یاسیاسی سرگرمیوں پر پابندی قبول نہیں کریں گے،،قاسم اور سلیمان خان

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں برطانوی حکومت کی طرف سے مطلع کیا گیا تھا کہ اگر وہ پاکستان جاتے ہیں تو انہیں کسی قسم کا تحفظ نہیں دیا جائے گا.امریکی صحافی مہدی حسن کے ساتھ انٹرویو میں سلیمان خان کا کہنا تھا کہ […]

عمران خان سے ملاقاتیں 8فروری تک معطل رہیں گی، وفاقی وزیر کا دعوی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقاتیں 8فروری تک معطل رہیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف زہر پھیلا رہی ہے، جیل کو سیاسی […]

اس بار احتجاج کیلئے پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے، شفیع جان

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔صوبہ خیبرپختونخواہ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کیلئے 2شرائط بیان کردیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8فروری کو پہیہ جام شٹرڈان ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی سٹریٹ موومنٹ کی طرف جارہی ہے کیوں کہ مزاحمت ہی […]